لاہور(لاہور نامہ) ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی گئی، آٹا چوری کرنیوالوں نے 20 پریذائیڈنگ افسران کو اغوا کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ دھاندلی کے سرداروں نے ڈسکہ میں ڈاکہ ڈالا، عوام کے حق پر ڈاکہ مارنا ان کا کھیل بن چکا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز رشید کی جگہ کوئی
نہیں لے سکتا، پارٹی فیصلہ کرے گی کون سینیٹ الیکشن میں جائے گا، خواتین کی نشست پر سعدیہ عباسی الیکشن لڑیں گی، دوسری امیدوار آج کاغذات نامزدگی واپس لے گئی۔