مریم نواز, نیب لاہور

جاتی امرا اراضی کیس، مریم نواز کی 2 مارچ کو نیب لاہور میں طلبی

لاہور( لاہور نامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو 2 مارچ کو طلب کر لیا۔

نیب نے مریم نواز کو جاتی امرا میں زمین کی خریداری کے معاملے پر طلب کیا ہے۔مریم نواز کو2مارچ صبح 11بجے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مذکورہ کیس میں نیب نے سابق ڈی سی لاہور نور الامین مینگل اور احد چیمہ کو بھی شامل تفتیش کر رکھا ہے۔

مریم نوازپر رائیونڈ میں خلاف قانون اراضی سستے داموں خریدنے کا الزام ہے۔ ان سے اراضی کی خریداری کے لئے وسائل اور ٹیکسز کی ادائیگی سے متعلق بھی استفسار کیا جائے گا۔