شبلی فراز

وزیراعظم الیکشن میں خریدوفروخت کی سیاست کیخلاف چٹان کی طرح کھڑے ہیں،شبلی فراز

اسلام آباد(لاہور نامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم الیکشن میں خریدوفروخت کی سیاست کیخلاف چٹان کی طرح کھڑے ہیں،

ملک میں جمہوریت کی ترقی کیلئے ا نتخابات میں شفافیت ضروری ہے،پیسے کے زور پر کبھی عوام کے حقیقی نمائندے منتخب نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی قوتیں سٹیٹس کو کی نمائندگی کر رہی ہیں،اپوزیشن چاہتی ہے کہ سینیٹ میں خریدوفروخت کی سیاست جاری رہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں شفافیت ہو،وزیراعظم الیکشن میں خریدوفروخت کی سیاست کے خلاف چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کی ترقی کیلئیا نتخابات میں شفافیت ضروری ہے،پیسے کے زور پر کبھی عوام کے حقیقی نمائندے منتخب نہیں ہو سکتے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ متعارف کرانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ڈسکہ میں 20 پولنگ سٹیشن میں دوبارہ پولنگ کرانے کے لیے تیار ہیں۔