لاہور(لاہور نامہ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اوپن بلیٹنگ کی ترمیم سینیٹ کا مسئلہ ہے ، سپریم کورٹ اس میں پارٹی نہ بنے اور نہ ہی حکومت کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دے، ملک میں انصاف کے دو معیار اعلی عدلیہ پر دھبہ ہیں،
اگر سپریم کورٹ نے حکومت کو کوئی ریلیف دیا تو فیصلہ یکطرفہ ہوگا، پرویزرشید کے کیس میں حکومت بے نقاب ہوگئی، بدنام زمانہ غنڈوں کے کاغذات منظور ہو جاتے ہیں،عمران خان حکومت مستند اغواکار ہیں،
دھند میں بندے اغوا کرنا ان کی حکومت کا شیوہ ہے، میرے خلاف نیب کے نوٹس بھی دھند میں گم ہوگئے، ایسے ہتھکنڈے حکومتی تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کے مترادف ہیں۔
مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز کہا کہ ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے منظم دھاندلی کی، ہمارے ووٹرز کو ہراساں کیا گیا، پولنگ اسٹیشنز کو بند کرنے کے لیے فائرنگ کرائی گئی،
حکومت کی دھاندلی میں چھ چھ گھنٹے پولنگ روکی گئی، پولنگ شام پانچ بجے ختم ہوجاتی ہے ۔ساری رات کیسے ووٹنگ ہوتی رہی؟ ہمیں20 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ الیکشن نہیں چاہیے، ہم نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی پورےحلقےمیں ری پولنگ چاہئے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کو پہلے ہی روز فراڈ شیٹ کہا تھا، عمران خان کے کارندوں نے براڈ شیٹ سے اپنا کمیشن مانگا، براڈشیٹ سے پیسے لینے والے بے قاب ہوگئے، کمپنی ان کو رسوااور بے نقاب کررہی ہے،
نوازشریف سے پیسے نکلوانے کے چکر میں حکومت کو خود رقم دینی پڑگئی۔لیگی رہنما نے کہا کہ ملک میں انصاف کے دو معیار اعلی عدلیہ پر دھبہ ہیں، اوپن بلیٹنگ کی ترمیم سینیٹ کا مسئلہ سپریم کورٹ اس میں پارٹی نہ بنے اور نہ ہی حکومت کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دے،
اگرسپریم کورٹ نے حکومت کو کوئی ریلیف دیا تو فیصلہ یکطرفہ ہوگا، اعلی عدلیہ کو ورٹ کوگندے کھیل میں گھسیٹنے پر حکومت کو بےنقاب کرتے رہیں گے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ پرویزرشید کے کیس میں حکومت بے نقاب ہوگئی،
بدنام زمانہ غنڈوں کے کاغذات منظور ہو جاتے ہیں، اور حق سچ بیان کرنے پر پرویزرشید کو سینیٹ الیکشن سے محروم رکھا جاتا ہے، عمران خان حکومت مستند اغواکار ہیں، دھند میں بندے اغوا کرنا ان کی حکومت کا شیوہ ہے، میرے خلاف نیب کے نوٹس بھی دھند میں گم ہوگئے، ایسے ہتھکنڈے حکومتی تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کے مترادف ہیں۔