کومت کا یکم مارچ

یکم مارچ سے تمام سکول معمول کے مطابق کھلیں گے، وزیر تعلیم شفقت محمود

اسلام آباد(لاہور نامہ) حکومت نے یکم مارچ سے کلاسز ریگولر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ یکم مارچ سے تمام سکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ملک میں تمام سکول یکم مارچ سے 5 دن کلاسز کے معمول پر واپس چلے جائیں گے، فیصلہ ہر تعلیمی ادارے پر لاگو ہوگا،

اللہ کی رحمت سے حالات معمول پر آ رہےہیں۔ کلاسز کو چھوٹے گروپوں میں تقسیم کر کے پڑھانے کی پابندی کا اطلاق 28 فروری سے ختم ہو رہا ہے۔