احسن اقبال,ملکی سیاست بدنام

پی ٹی آئی نے بلوچستان اور سندھ میں ٹکٹ بیچے، اسی وجہ سے ملکی سیاست بدنام ہو رہی ہے’احسن اقبال

لاہور( لاہور نامہ) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کی اصلیت سامنے آ گئی ہے ،پی ٹی آئی نے بلوچستان اور سندھ میں ٹکٹ بیچے ،

پی ٹی آئی کی وجہ سے ملکی سیاست بدنام ہو رہی ہے ،سب کو اپنا اپنا کام کر نا چاہیے ،اسٹیبلیشمنٹ سیاست سے بے دخل ہو تو یہ سیاست کے لیے نیک شگون ہو گا۔

احتساب عدالت کے باہر مریم اورنگزیب اور دیگر کے ہمراہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان مافیا زکے لیڈر ہیں،سینیٹ میں بولیاں لگ رہی ہیں اور بازار خود پی ٹی آئی نے سجایا ہے ،عمران خان کو ان کے ارکان مسترد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کو جعلی واجبات ادا کرنے کا موقع ملنا چاہے تھا ، حمزہ شہبازکو سیاسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایاگیا،مسلم لیگ (ن)کی تمام قیادت سرخرو ہوئی ہے اور پرامید ہیں کہ جلد شہبازشریف بھی سرخرو ہو کر عوام کے درمیان ہوں گے ۔

احسن اقبال نے کہ اکہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ،چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کی درخواست بھی سنیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو اپنا اپنا کام کر نا چاہیے ،اسٹیبلیشمنٹ سیاست سے بے دخل ہو تو یہ سیاست کے لیے نیک شگون ہو گا۔