لاہور (لاہور نامہ) مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے چینی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔
پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان چینی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔دو ماہ بعد چینی کی فی کلو قیمت 100روپے تک پہنچ گئی ہے۔
چینی کی سو کلو کی بوری کی قیمت میں 250روپے اچانک اضافہ کردیا گیا ہے۔چینی مافیا کی جانب سے 15مارچ تک چینی کی بوری 9500روپے تک پہنچانے کا ٹارگٹ ہے۔
یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کرنے کےلئے فوری میکنزم بنایا جائے۔چینی مافیا کےلئے ٹھوس بنیادوں پر کاروائی کی جائے۔