نامعلوم افراد

عمران خان کی کاوشوں کے نتیجے میں سری لنکا میں مسلمانوں کی میتوں کی تدفین کا مسئلہ حل

لاہور(لاہور نامہ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کے نتیجے میں سری لنکا میں مسلمانوں کی میتوں کی تدفین کا مسئلہ حل کروانے پر شکریہ ادا کرتا ہے.

یہ ایوان سمجھتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر مسلمانوں کی بھرپور نمائندگی کی ہے جس کی وجہ سے اسلامو فوبیا میں خاطر خواہ کمی آئی ہے عالمی سطح پر مسلمانوں کے حوالے سے پائے جانے والے تعصب اسلام فوبیا میں چار بنیادی پوائنٹس کی کمی قابل تحسین ہے۔

وزیر اعظم عمران اسلام فوبیا کے سدباب کے لئے پرعزم ہیں ہر قسم کی دہشتگردی اور اسلامو فوبیا کی مذمت ہونی چاہیے ، مسلمانوں کو آج جرم ، خوف اور تشویش کا ذریعہ خیال کیا جا رہا ہے جو درست بات نہیں ہے۔ ایسے میں اسلام کی رواداری ، اعتدال پسندی اور عفو در گزر کی تعلیمات اجاگر کرنے اور تہذیبی مکالمے کی ضرورت ہے۔