پر سکون زندگی

شوبز چھوڑ کر پر سکون زندگی بسر کر رہی ہوں ،واپسی کا قطعی کوئی ارادہ نہیں، نوربخاری

لاہور( لاہور نامہ)نامور اداکارہ نوربخاری نے کہا ہے کہ شوبز کو چھوڑ کر پر سکون زندگی بسر کر رہی ہوں اورمیرا واپسی کا قطعی کوئی ارادہ نہیں ، مجھے شوبز سے شہرت ملی لیکن اطمینان نہیں تھا اورروز انہ ارادہ کرتی تھی کی اس کو خیر باد کہہ دوں ۔

نوربخاری نے کہا کہ ایک روحانی شخصیت سے ملاقات نے زندگی بدل دی اورمیں نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا اور اب مطمئن زندگی بسر کر رہی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ انسان کی زندگی میں نیت کی بڑی اہمیت ہے اورعمل کا دارومدار اسی پر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح خداکی ذات کا قرب حاصل ہو جائے ۔

رب کائنات نے ہمیں اپنی بندگی کیلئے پیدا کیا ہے اور دنیا اور آخرت میں کامیابی کے لئے اس کی بندگی بہت ضروری ہے ۔