لاہور (لاہور نامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صدیق نے کہ ہے کہ تعلیم کا فروغ پی ٹی آئی حکومت کی والین ترجیح ہے،
عمران خان کے ویژن کے مطا بق اعلی تعلیم کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے خواب کو پورا کا جا رہا ہے، بد قسمتی سے ماضی میں اعلی تعلیم کے حوالے سے پسماندہ علاقوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہاہے کہ تعلیم کے فروغ کیلئے ہرسطح پر اقدامات کررہے ہیں۔پنجاب حکومت نے اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں، ہر ضلع میں یونیورسٹی قائم کرنے کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے،
ہمارے دور میں نئی یونیورسٹیاں بن رہی ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ہائر ایجوکیشن کو دورحاضر سے ہم آہنگ کیا جا رہاہے، دوردراز شہروں میں بھی نئی یونیورسٹیاں بنائی جارہی ہیں۔
سابق دور میں تعلیم کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کیا گیاہم نے نظر انداز کیے گئے علاقوں کے نوجوانوں کیلئے اعلی تعلیم کے دروازے کھولے ہیں۔پہلا حق پسماندہ علاقوں کا ہے، جہاں ہائر ایجوکیشن کے نئے ادارے قائم کررہے ہیں۔