جشن بہاراں اپنے عروج

پی ایچ اے کی کاوشوں سے جشن بہاراں اپنے عروج پر پہنچ گیا

لاہور(لاہور نامہ) شہر لاہور میں پی ایچ اے کی کاوشوں سے جشن بہاراں اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔ موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کےلئے پی ایچ اے لاہور نے شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا۔

اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ پی ایچ اے کے صوبائی دارالحکومت میں کرونا کے وار کم ہوتے ہی شہریوں کیلئے جشن بہاراں میں سیر و تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ہی شہر کی مین شاہراؤں کو دلہن کی سجا دیا گیا ہے.

جس سے شہر کے حسن کی رونق میں مزید چار چاند لگ گئے ہیں۔ پی ایچ اے نے جیل روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ ،ایم ایم عالم روڈ کی گرین بیلٹس، شاہراؤں کے اطراف اور ہیڈبرج کو سفید پھولوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ رات کو اہم شاہراہوں پر برقی قمقموں کی روشنیاں مزید خوبصورت منظر پیش کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مین شاہراؤں پر درختوں کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس پر بھی پھولوں کی گاڑیاں رکھ دی گئیں اورگرین بیلٹس میں سفید پھولوں سے پلرز کو سجایا گیا ہے جو ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ شہریوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ خوبصورتی میں استعمال ہونے والی اشیاء کی حفاظت کریں۔