غنڈہ گردی, مریم نواز

پی ٹی آئی والوں نے آج جس غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا وہ پوری قوم نے دیکھ لیا، مریم نواز

اسلام آباد( لاہور نامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ حکومت کے دن اب گنے جا چکے ہیں، عمران خان جو سیکیورٹی لے کر پھرتے ہیں وہ بھی جلد واپس ہو جائے گی،

پھر یہ عوام میں پھر کر دیکھائیں، 22کروڑ عوام جوتے لے کر تیار ہیں، کوئی اس بھول میں نہ رہے ،پی ٹی آئی والوں نے جس غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے وہ پوری قوم کے لئے پی ٹی آئی کا اصلیت سمجھنے کےلئے کافی ہے.

ہفتہ کو اسلام آباد میں پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جن اراکین اسمبلی کوبکاﺅ مال کہہ رہے تھے ان سے ہی ووٹ لیتے ہوئے شرم آنی چاہیے،

اس مانگے تانگے کی رزق سے موت اچھی ہوتی ہے، تھوڑا سا بھی عزت والا شخص ہوتا تو آج وہ استعفی دے دیتا، ووٹ چور، چینی چور، آٹا چور اور الیکشن کمیشن سے سرٹیفائیڈ ووٹ چور، چوری کی بات کرتا ہے،

جب آپ کی چوری کی داستانیں عوام کے سامنے آئیں گی تو پھر عوام دیکھے گی کہ 73سال میں پاکستان نے اتنا بڑا چور کبھی نہیں دیکھا، مریم نواز نے کہا فخر ہے شیروں پر جنہوں نے کرائے کے غنڈوں کا مقابلہ کیا اور پارلیمنٹ کے باہر بہادری اور جرات دیکھائی،

عوام کے اصل نمائندے چند ایسے لوگوں کے لئے کافی ہوتے ہیں، آج مسلم لیگ کے قائدین نے پارلیمنٹ کے باہر بتا دیا کہ شیر، شیر ہوتا ہے، گیدڑ گیدڑ ہوتا ہے،عوامی نمائندہ، عوامی نمائندہ ہوتا ہے اور ووٹ چور، ووٹ چور ہوتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ جب ٹی وی سکرین میں پارلیمنٹ کے باہر مناظر دیکھے تو کوئی حیرت نہیں ہوئی کیونکہ ان میں نہ تو غیرت ہے نہ ہی اقدار ہے، جب پارلیمنٹ میں اپوزیشن میں تھے تب بھی ایسے ہی غنڈہ گردی کرتے تھے اور اب یہ جعلی طریقے سے حکومت میں ہیں، تو آج بھی اس غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ آج بائیس کروڑ عوام کو خود بتا دیا کہ یہ کتنے پریشان ہیں اور جھوٹا اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ خاتون ہونے کے ناطے ملال ہے کہ جس طرح مریم اورنگزیب پر حملہ کیا گیا آج پوری22کروڑ عوام خاتون پر حملہ کرنے والوںکو شیم شیم کہہ رہی ہے،

جس طرح نہتی خاتون پر غنڈوں نے حملہ کیا ہے آج پاکستان کی ماﺅں اور بیٹیوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ مسلم لیگ نون اقدار اور اخلاق کی سیاست کرنے والی جماعت ہے لیکن ہمارے لیڈرز اور سپورٹرز نے بھی جوتے پہنے ہوتے ہیں، کچھ نے ہیلز کے ساتھ جوتے پہنے ہوتے ہیں جو تمہاری گردنوں کے اوپر خالی سر پر پڑنے کے لئے تیار ہیں،

کیونکہ جو آپ نے مسلم لیگ کے لیڈروں کے ساتھ کرنے کی کوشش کی ہے اس کو مسلم لیگ نون بھولے گی نہیں، مسلم لیگ نون کوئی خیراتی جماعت نہیں ہے اور غنڈہ گرد ی کا مقابلہ کبھی اخلاقیات سے نہیں کیا جاتا ہے،مسلم لیگ نون اس کو بھولے گی نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آج ایوان میں اعتماد کے ووٹ بارے یہ کہوں گی کہ اس کی مثال ایسی ہے کہ ایک چور چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، لوگوں نے اس کو چہرے پر سیاہی لگا کر گدھے پر بٹھایا اور پورے گاﺅں کا چکر لگوایا اور جب وہ سر جھکا کر اپنے گھر واپس آیا اور اہلیہ سے کہا کہ آج لوگوں نے مجھے گدھے سے گرانے کی بڑی کوشش کی لیکن مجھے اللہ نے بچالیا لیکن آج ایوان میں اللہ نے تو نہیں بچایا ہے .

جنہوں نے بچایا ہے انہوں نے ہی بچایا ہے اور ان کے چہرے عوام نے دیکھے جنہوں نے آج ان کو بچایا ہے اور کوشش ہے کہ جنہوں نے بچایا ہے وہ کھل کر عوام کے سامنے آئے ہیں.