لاہور( لاہور نامہ) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے خواتین کو مساوی حقوق کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں،
خواتین کے حقوق کیلئے پہلے سے موجود قوانین میں سقم دور کئے گئے ہیں ،پاکستان کی خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
عالمی یوم خواتین کے موقع پر انہوں نے کہا کہ خواتین کا احترام اور ان کے حقوق کا تحفظ دین اسلام کی تعلیمات کا اہم ترین حصہ ہے، اسلام نے خواتین کو جن حقوق سے نوازا ہے کسی اور معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فیصلہ سازی سمیت ہر شعبے میں خواتین کا کردار اور تعداد بڑھنا خوش آئند ہے،حکومت نے خواتین کومعاشرے میں باوقار مقام دلانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے،خواتین کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔