لاہور (لاہور نامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ اپوزیشن کے پلے کچھ نہیں یہ صر ف کبڈی کبڈی کھیل رہے ہیں،
لانگ مار چ اور استعفوں کی دھمکی سیا ست ناکام ہو نے پر اپوز یشن جماعتیں بو کھلاہٹ کاشکارہو چکی ہیں،پی ڈی ایم کے مارچ دراصل کرپشن بچانے کی مہم اور این آر او لینے کی ناکام کوشش ہے۔
انہو ں نے کہاکہ ااپوز یشن جماعتیں ایک دوسرے کے کندھے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں یہ جھوٹ اور فریب کی سیاست دیر تک نہیں چلے گے۔
انہو ں نے کہاکہ مورثی سیاست دانوں کی خاندانوں کے اندر جاری سیاسی وراثت اور جانشینی کو خطرہ ہے ان سب لوگوں کے پیٹ میں جمہوریت سے محبت کے جو مروڑ اٹھ رہے ہیں .
ان کواپنے گھر میں آمریت نافذ کرنے والے قوم کو جمہوریت کاشاندار سبز باغ دکھا رہے ہیں۔ جو جمہوریت کی بساط لپٹنے کی کوشش کر رہی ہے وہ نعرے لگا رہے ہیں جمہوریت کو خطرہ ہے۔