اسلام آباد(لاہور نامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بند راستے یا ٹریفک فلو چیک کرنے کے لئے ایس ایم ایس سروس شروع کر دی گئی ،شہری ٹریفک الرٹ نمبر 03310487487 پر میسیج کرے گا ،
ایس ایم ایس کے رپلائی میں فوری اردو اور انگلش میں ایک پیغام موصول ہوگا جس میں ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال لکھی ہو گی ،شہری سفر کرنے سے پہلے یا ٹریفک میں پھنس جانے پر معلومات حاصل کر سکیں گے ۔
آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ اسلام آباد پولیس کی پہلی ترجیح شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی ہے۔