عطاء اللہ تارڑ

حکومت جتنا مرضی زور لگا لے، چیئر مین سینیٹ یوسف رضاگیلانی ہی بنیں گے، عظمی بخاری

لاہور (لاہور نامہ)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہچیئر مین سینیٹ اب یوسف رضاگیلانی ہی بنیں گے حکومت جتنا چاہے مرضی زور لگا لے،

ایک اسلام آباد میں بیٹھے ایماندار نے قوم کو چینی،گندم،پیٹرول،ادویات میں ہزار ارب سے زائد کا ٹیکہ لگادیا،دوسرے لاہور میں بیٹھے ایماندار نے پنجاب اپنے فرنٹ مینوں کے حوالے کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عثمان بزدار آج بھی اپنا تعارف کرانے کیلئے شہبازشریف کا نام استعمال کرتا ہے،جس شخص کی اپنی کوئی پہچان نہیں اس کو گیارہ کروڑ کی آبادی والے صوبے پر مسلط کردیا ہے،

عثمان بزدار جیسا ڈمی شخص جب تک وزیراعلی رہے گا پنجاب میں مہنگائی،بے روزگاری اور کرپشن عروج پر رہے گی،عثمان بزدار نے 32ایم پی اے پر مشتمل اپنا گروپ بنالیا ہے اس لیے عمران خان اب اس کو ہٹانہیں سکتے۔عمران خان نے جس دن عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ کیا عثمان بزدار اپنا الگ گروپ لے کر سامنے آئیں گے۔

چیئر مین سینیٹ اب یوسف رضاگیلانی ہی بنیں گے حکومت جتنا چاہے مرضی زور لگا لے۔عمران خان واحد وزیر اعظم ہیں جو اپنے ارکان کو ہی اغواکرلیتے ہیں