کراچی(لاہور نامہ)جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کردیاگیا، شوگرانسولین کی قیمت ایک ہزار روپے بڑھ گئی،نئی قیمت ساڑھے 6 ہزارکردی گئی۔
پاکستان ڈرگ لائر فورم نورمہرکے مطابق جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھرہوشربا اضافہ کردیاگیا. اینٹی بائیوٹک آگمینٹن، معدے کی دوا رائزک اور طاقت کی دوا سربیکس زی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ ڈریپ کی منظوری کے بغیر ہی کئی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔شوگر کی دوالینٹس پین کی قیمت میں ایک ہزارروپے کا اضافہ کردیاگیاہے ،
جس کے بعدشوگر کی انسولین اب5500 کی بجائے 6500 روپے کی ملے گی۔انہوں نے بتایاکہ معدے کی دوا رائزک کی قیمت 245 سے بڑھا کر 280 روپے کردی گئی ہے۔