لاہور(لاہور نامہ) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد وارث کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے، وہ وبائی مرض میں مبتلا ہونے بعد سے لاہور میں زیر علاج تھے۔
مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد وارث مہلک وبا کروناوائرس سے انتقال کرگئے، ملک محمد وارث لاہور کے نجی ہسپتال سے علاج کروارہے تھے۔ملک محمد وارث کلو خوشاب کے حلقہ پی پی 84 سے مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی بنے تھے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے لیگی ایم پی اے ملک محمد وارث کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل قومی و صوبائی اسمبلیوں کے متعدد اراکین کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار چکے ہیں، 3 جون کو لیگی ایم پی اے و اہم رہنما شوکت چیمہ بھی کرونا کے باعث انتقال کرگئے تھے۔