لاہور(لاہور نامہ)پی ایچ اے کا جیلانی پارک میں جشن بہاراں میلہ میں داستان گوئی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔داستان گوئی میں ملک کے معروف دانشوار اور ادیب شاعر احمد فراز، فیض احمد فیض، محسن نقوی، ابن انشاء، جاوید قریشی،عصمت چغتائی، شوکت تھانوی،قدرت اللہ شہاب، پطرس بخاری ابن انشاء جی کی نظمیں، کلام اور تاریخ پر مبنی داستانیں اور کہانیاں ملک کے معروف دانشوار اور رائٹر تاجدار زیدی نے پیش کی۔
تقریب میں چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی،ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے جیلانی پارک میں سیرو تفریح کیلئے آنے والے شہریوں نے شرکت کی۔تقریب میں اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسرگیلانی نے کہاکہ داستان گوئی ایسا ہے جیسے جیتی جاگتی ہماری نظروں کے سامنے واقعات رونما ہورہے ہوں۔
ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ داستان گوئی میں ملک کے معروف دانشوار اور رائٹر تاجدار زیدی نے دانشوار، ادیبوں اور شاعروں کے کلام اور کہانیوں سے سامعین کو مسحور کردیاہے۔