اسلام آباد (لاہور نامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کوئی عدم اعتماد کی تحریک نہیں لے کر آئے گی۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ صادق سنجرانی کی جیت سے عمران خان کا اعتماد اور بحال ہوا ہے، عمران خان اگلے3سال بھی ٹکاکرحکومت کریں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اللہ کی مہربانی ہوئی اس کے بندوں کے ذریعے ہوئی ہے، صادق سنجرانی کی جیت میں اللہ کی مہربانی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیمرے لگے ہوں یا نہیں، نتیجہ یہی آنا تھا،جس نے بکنا ہو وہ 14پابندیوں میں بھی بک جاتاہے جس نے ووٹ نہیں دینااس نے نہیں دینا،
یہاں تولوگ قرآن اٹھاکراندرجاکرکسی اور کو ووٹ دے دیتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن نے آخری لانگ مارچ کا ایک اور ہلہ کرنا ہے، اپوزیشن کوئی عدم اعتمادکی تحریک نہیں لے کر آئے گی۔