لاہور(لاہور نامہ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے صادق سنجرانی کی کامیابی پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے .
جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہے صادق سنجرانی کی جیت تحریک انصاف کی پالیسیوں کی جیت ہے .
اور عوام کا تحریک انصا ف پر اعتماد کا اظہار ہے تحریک انصاف کو عوام نے کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ دیا ہے اس لئے کرپشن کے خاتمے کے لئے ہر سطح تک جائے گی یہ ایوان یہ بھی قرار دیتا ہے کہ عمران خان ملک و قوم کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں.