فواد چوہدری, شمالی پنجاب

سیالکوٹ راولپنڈی موٹر وے شمالی پنجاب کیلئے وزیر اعظم کا ایک بہت بڑا تحفہ ہو گا، فواد چوہدری

اسلام آباد(لاہور نامہ )وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیالکوٹ راولپنڈی موٹر وے شمالی پنجاب کے لیے وزیر اعظم کا ایک بہت بڑا تحفہ ہو گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ سیالکوٹ راولپنڈی موٹروے کے پہلے فیز کا ٹینڈر آ جائے گا اور شمالی پنجاب کے لیے موٹروے وزیر اعظم عمران خان کا ایک بہت بڑا تحفہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے موٹروے منصوبے کو ممکن بنایا اور اس موٹروے سے جہلم کا اسلام آباد سے فاصلہ 45منٹ رہ جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گوجرخان، سوہاوہ اور دینہ اسلام آباد کے نواحی علاقے بن جائیں گے جبکہ چکوال، جہلم، کھاریاں، لالہ موسی اور وزیر آباد کی معاشی اہمیت میں اضافہ ہو گا۔