مولانا فضل الرحمن

الیکشن میں دلچسپی نہیں تھی ، حصہ لینا متفقہ فیصلہ تھا، مولانا فضل الرحمن

ڈیرہ اسماعیل خان(لاہور نامہ)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن میں دلچسپی نہیں تھی ، حصہ لینا متفقہ فیصلہ تھا، اس وقت عوام کے پاس جانا ضروری ہے،پی ڈی ایم میں تمام فیصلے متفقہ رائے سے ہوتے ہیں، سب ایک پیچ پر ہیں،پارلیمنٹ سے استعفے دیئے بغیر لانگ مارچ کی افادیت نہیں ہوگی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن انجینئرڈ تھے، الیکشن میں دلچسپی نہیں تھی تاہم حصہ لینا متفقہ فیصلہ تھا، اس وقت عوام کے پاس جانا ضروری ہے ورنہ وہ سمجھیں گے کہ یہ لوگ عہدوں کیلئے لڑ رہے ہیں،

معاشی بدحالی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، عوام بڑے کرب سے گزررہے
ہیں۔پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں کیمرے کس نے لگائے کس لئے لگائے، 7 ووٹ کس طرح مسترد ہوئے وجہ کیا تھی، ووٹ بدنیتی کی بنا پر مسترد کئے گیے، جو کھیل کھیلا جارہاہے سب آگاہ ہیں،

ہم عدالت سے رجوع کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں تمام فیصلے متفقہ رائے سے ہوتے ہیں، سب ایک پیچ پر ہیں، آصف زرداری، مریم نواز اور عبدالغفور حیدری سے مکمل رابطہ ہے،

15مارچ کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جا رہا ہے جس میں لانگ مارچ کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے، پارلیمنٹ سے استعفے دیئے بغیر لانگ مارچ کی افادیت نہیں ہوگی۔