لاہور (لاہور نامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے والی خاتون سمیت لیگی کارکنان کوپولیس نے گرفتار کر لیاگیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پیشی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے جہاں لیگی کارکنان پہلے سے موجود تھے جن میں موجود ایک شخص نے ان پر دو انڈے پھینکے۔
اس دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے انڈے مارنے والے شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا جسے بعد میں پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا۔اس دوران ایک خاتون نے بھی احتجاج کرتے ہوئے ‘آٹا چور’ اور ‘چینی چور’ کے نعرے لگائے اور شہبازگل پر سیاہی پھینک دی ۔ پولیس نے اس کو موقع سے گرفتار کر لیا۔
شہبازگل نے کہاکہ انہوں نے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے مگر وہ بالکل ٹھیک ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ غنڈہ گردی ہے،ہم ایک تھپڑکے جواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے،ایک گالی کے جواب میں دس گالیاں بھی نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے، سیاست کریں گے۔