اسلام آباد(لاہور نامہ)وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے ملاقات کی،وزیر دفاع پرویز خٹک بھی ملاقات میں موجوتھے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینٹ کو کامیابی پر مبارکباد دی ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایوان بالا میں صوبہ بلوچستان اور سابقہ قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی سربراہی نہ صرف ان علاقوں کے عوام کیلئے اعزاز کی بات ہے جنہیں ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا بلکہ یہ وفاق کی مزید مضبوطی کا باعث ثابت ہوگا۔
وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ چیئرمین سینیٹ اپنے دوسرے دور میں ایوان بالا کی ذمہ داریاں اسی احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے جس خوش اسلوبی سے ماضی میں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔وزیرِ اعظم نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔