اسلام آباد(لاہور نامہ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا ویکسین لگوالی۔بیگم ثمینہ عارف علوی کو بھی کورونا کی ویکسین لگائی گئی۔
صدر مملکت نے کہا کہ دنیا بھر میں اشرافیہ نے لائن توڑ کر ویکسین لگوائی، پاکستان میں عمر کے حساب سے اپنی باری پر ویکسین لگائی جارہی ہے، میں نے 1166 پر رجسٹر کیا اور نمبر آنے پر ویکسین لگوائی۔
صدر مملکت نے کہا کہ حکومت نے ویکسینیشن کا آسان اور بہترین نظام بنایا ہے، ویکسین ملنے کے باوجود احتیاط جاری رکھیں، کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر ماسک پہننا، ہاتھ دھونا اور فاصلہ برقرار رکھنا جاری رکھیں، حکومت کے اسمارٹ لاک ڈان پالیسی اپنانے سے معاشی نقصان کم ہوا۔