ڈاکٹر شاہد صدیق

عوام کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل کریں، ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور( لاہور نامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ عوام کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل کریں، احتیاطی تدابیر اور حکومت کی طرف سے جاری کر دہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کوعوام یقینی بنائیں،

کورونا و با ء کی تیسری لہر سے بحفاظت نکلنے کیلئے ہم سب کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہو ں نے کہاکہ حکومتی اداروں کی ہدایت کی روشنی میں ہمیںروز مرہ ٹائم ٹیبل بناکر ایک ذمہ دار شہری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

کسی کے کاروبار کو بند نہیں کیا جائیگا۔عوامی و کاروباری حلقوں کا تعاون ضروری ہے، عوام صحت و صفائی کا خاص خیال رکھیں، سینٹائزر کے ساتھ ساتھ صابن کا بار بار استعمال کر یں۔

عوامی مقامات اور خاص کر آمدو رفت کے دوران ماسک پہنا ضروری ہے۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت اس وبا کے بڑے پیمانے پر ممکنہ پھیلائو کو روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھارہی ہے جن کا مقصد معمولات زندگی کو چلانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے جان و مال کو بھی محفوظ بنانا ہے،

عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس سلسلے میں حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرکے ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیںاور اپنی اور دوسروں کی جانیں محفوظ بنائیں۔