لاہور(لاہور نامہ)پی ایچ اے نے شہر لاہور میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا۔ افتتاح ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے لبرٹی میں (سائیکل کارٹ) پرشہریوں میں پودے تقسیم کرکے کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹرز ہارٹیکلچر سمیت دیگر پی ایچ اے افسران بھی موجود تھے۔ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے اس موقع پر کہا کہ شہری بہار شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ زیادہ سے زیادہ شجرکاری ہماری اور آنے والی نسلوں کی بقاء کی ضامن ہے۔
انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی کو کم کرنے اور شہری کو کلین اینڈ گرین بنانے کیلئے ہر شہری ایک درخت لگا کر اپنا کردا ر ادا کرے۔
پی ایچ اے بہار شجرکاری مہم میں دولاکھ 30 ہزار پودے لگائے گا۔پی ایچ اے شہر کے مختلف علاقوں میں سائیکل کارٹس کے ذریعے 50 ہزار پودے شہریوں میں تقسیم کریگا .
جبکہ بہار شجرکاری میں ایک لاکھ 80 ہزار پودوں اور درختوں کی شجرکاری کریگا اور 23 مارچ تک بہار شجرکاری مہم کو جاری رہے گی۔پی ایچ اے روزانہ کی بنیاد پر شہریوں میں ہزار سے زائد پودے فراہم کریگا۔