سیاست کاجنازہ

پی ڈی ایم کی سیاست کاجنازہ نکل گیا ،ایک زرداری پوری پی ڈی ایم پر بھاری، زرتاج گل

لاہور(لاہورنامہ)وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن)کی سیاست ہی ختم کردی ہے لہٰذااب اسے پیپلزپارٹی میں ضم ہوجاناچاہیے،پی ڈی ایم کی سیاست کاجنازہ نکل گیا ہے اور واقعی ایک زرداری پوری پی ڈی ایم پر بھاری رہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے پی ڈی ایم کے دیگر فریقوں کو مارا بھی اور انہیں رونے بھی نہیں دیا اور اس طرح زرداری نے ۔(ن)لیگ سے سارے بدلے لے لیے ہیں،مریم نواز کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) تباہی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کس منہ سے حکومت گرانے کی بات کرتے ہیں، بزدار کوگرانے مرادعلی شاہ کو کیوں نہیں گراتے۔ انہوںنے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی 12سالوں سے اقتدار میں ہے اس کے باوجود آج بچے کتے کے کاٹنے کے باعث ہلاک ہورہے ہیں جبکہ لاڑکانہ ایڈز زدہ ہوچکا ہے، پاکستان کے عوام نے پی ڈی ایم کی طرز سیاست کو مسترد کردیا ہے۔