اسلام آباد (لاہور نامہ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے آج نورخان ائیر بیس پر ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں وصول کیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ھے۔اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے چین کی حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔