کراچی (لاہور نامہ)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنی نئی فلم میرے باجرے دی راکھی کی ریلیز کے حوالے سے عندیہ دے دیا ہے، کورونا کے خاتمے کے ساتھ ہی ان کی فلم ریلیز کی جائے گی۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں ایک مداح کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم جلد ریلیز کی جائے گی۔ساتھ ہی ٹک ٹاک اسٹار نے یہ بھی کہا کہ بس یہ کووڈ چلا جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز جنت مرزا کی فلم تیرے باجرے دی راکھی کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔
ایک انٹرویو میں جنت مرزا نے کہا کہ سینئر ہدایتکار سید نورکی فلم تیرے باجرے دی راکھی ایک شاہکار فلم ثابت ہوگی اور مجھے قوی امید ہے کہ یہ فلم چوڑیاں کی طرح نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔