مریم اورنگزیب, جھوٹ بولے

جو شخص جب منہ کھولے تو جھوٹ بولے، اس سے کیسے بات ہوسکتی ہے،مریم اورنگزیب

لاہور(لاہور نامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو شخص جب منہ کھولے تو جھوٹ بولے، اس سے کیسے بات ہوسکتی ہے، ووٹ چوری کی پیداوار انتخابی اصلاحات کی بات کر رہا ہے،

ن لیگ انٹرپارٹی کمیٹی کا حصہ نہیں بنے گی۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے لاہور میں کہا کہ 2018 میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد تھی، آج مہنگائی کی شرح 14 سے 16 فیصد ہے،

کہاں ہیں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر ؟ آج غریب عوام کے گھروں میں فاقے پڑے ہیں، آج کوئی اپنے گھر کا کرایہ دینے کے قابل نہیں رہا، ہم آٹا اور چینی چوری کرنے والوں سے کیسے بات کریں؟۔