پنجابی فلم چک 302 کی شوٹنگ ملتان میں کی جائے گی

لاہور:فلمساز اعظم ملک کی پنجابی فلم چک 302 کی شوٹنگ ملتان میں کی جائے گی جس کا سکرپٹ مکمل کرلیا گیاہے اور اور میوزک پر کام جاری ہے جبکہ کاسٹ میں سینئر ز کے ساتھ نئے فنکاروں کو بھی شامل کیاجارہا ہے۔شوٹنگ کا سلسلہ کاسٹ فائنل کرنے کے بعد شروع ہو گا۔فلمساز کا کہنا تھا کہ میں چک 302 کے علاوہ کسی دوسرے پراجیکٹ پر کام نہیں کر رہا۔ یہ ایک ایکشن، رومانٹک اور میوزیکل فلم ہے۔