لاہور(لاہور نامہ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں جسمانی معذور طلبا وطالبات میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ،
اس تقریب میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے 13 طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ دئیے گئے ، وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے خصوصی طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔
اس موقع پر وائس چانسلر نے اپنے معذوری کو کمزوری نہ بنانے پر ان طلبا و طالبات کو خراج تحسین پیش کیا ،
وائس چانسلر نے زندگی میں کامیابی کیساتھ آگے بڑھنے پر ان طلبا کی حوصلہ افزائی بھی کی.اس موقع پر رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات اور تمام ڈینز بھی موجود تھے