لاہور( لاہور نامہ) ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کے منہ سے قربانی کی باتیں اچھی نہیں لگتیں،لٹیروں کا اتحاد پی ڈی ایم اور خصوصاً مسلم لیگ(ن)اس وقت حالت نزاع میں ہے ،
(ن) لیگ میں کہا جارہا ہے مریم نے اپنی ہی جماعت کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ صاحب آپ کی جماعت نہ قربانی دینے اور نہ ہی لینے کی پوزیشن میں ہے، معاملات آگے چلانے کیلئے آپ کی جماعت میں سے کسی کی سیاسی قربانی ناگزیر ہے،
مسلم لیگ (ن) کے موجودہ حالات نواز شریف او ران کی صاحبزادی کے کرموں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے اجلاس کی اندرونی کہانی سے اس کا مستقبل واضح ہے،
حمزہ نے مریم صفدر کی قیادت میں سیاست سے واضح انکار کر دیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں واشگاف الفاظ میں پارٹی کی تقسیم کی بات کر دی گئی ہے ۔