کراچی (لاہور نامہ) شاہد خاقان عباسی کی بلاول ہاؤس آمد، بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی .چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے شاہد خاقان عباسی نے این اے 249 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کیلئے پی پی پی کی جانب سے حمایت مانگ لی.
میں پارٹی سے مشاورت کے بعد آپ کو آگاہ کروں گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شاہد خاقان عباسی کو جواب
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات کے موقع پر شیری رحمان، نوید قمر اور مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے.