پاکستان کرپشن فری ملک

شریف اور زرداری کرپٹ نہیں تو پھر پاکستان کرپشن فری ملک ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (لاہور نامہ)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کی نیب سے توقع ہے کہ مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے،

ملزمان کو روز تھیٹر لگانے کے مواقع فراہم کرنا مایوس کن ہے۔انہوں نے کہاکہ شریف اور زرداری کرپٹ نہیں تو پھر پاکستان کرپشن فری ملک ہے، اگر ان کو سزائیں نہیں ہوتیں تو نیب بند کر کے ڈھابہ کھول لیتے ہیں، ملک کے وسائل ضائع کرنے کا کیافائدہ؟۔