کوروناویکسین

کوروناویکسین لگوانا شرعی طور پر جائز ہے،احتیاط ضروری ہے، حافظ طاہر اشرفی

اسلام آباد (لاہور نامہ)وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کورونا ویکسین سے متعلق کہا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانا شرعی طور پر جائز ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ فتویٰ کے مطابق روزے کی حالت میں بھی کورونا ویکسین لگوائی جاسکتی ہے، شریعت اسلامیہ نے خود کو تکلیف سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ ہر شخص کورونا ویکسین لگوائے، کورونا کی احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل ہونا چاہیے۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مخیر حضرات سے اپیل ہے کورونا ویکسین خرید کر مستحق افراد کو سہولت فراہم کریں۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سمیت تمام کورونا متاثرین کو اللّٰہ تعالیٰ شفایاب فرمائے۔