پیپلزپارٹی سے دوریاں

پیپلزپارٹی سے دوریاں نہیں چاہتے، ذاتی نوعیت کے حملے کمزوری کی نشانی ہے،محمد زبیر

لاہور(لاہور نامہ)مسلم لیگ(ن)کی نائب صد ر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے بلاول بھٹو زرداری کے مریم نواز پر طنز کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پیپلزپارٹی کے ساتھ دوریاں نہیں چاہتے،

سیاسی باتوں کا جواب سیاسی ہی ہونا چاہیے،مریم نواز نے ہمیں ہدایت کی ہے کہ سیاسی بات کا سیاسی جواب دیا جانا چاہیے، سیاسی بیانات کے جواب میں ذاتی نوعیت کے حملے کمزوری کی نشانی ہے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم سے علیحدگی کے سوال پر کہا کہ اس قسم کی بیان بازی سے دوری اختیار کرنی چاہیے، سیاسی باتوں کا سیاسی جواب ہی ہونا چاہیے،

ہم پیپلز پارٹی سے دوریاں نہیں معاملات حل کرنا چاہتے ہیں، بلاول نے کیا سوچ کر بیان دیا، ہم یہ بیٹھ کر ان ہی سے سمجھ لیں گے۔انہوں نے کہا استعفوں پر 9 جماعتوں کا ایک اور پیپلز پارٹی کا الگ موقف تھا،

پیپلز پارٹی نے استعفوں سے متعلق 4 اپریل تک مہلت مانگی ہے اس لیے تب تک فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔