مسرت جمشیدچیمہ

قراردادِ پاکستان سے بنیادی رہنما اصولوں کوسمجھنے کا سبق ملتا ہے،مسرت جمشیدچیمہ

لاہور( لاہور نامہ) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ 23مارچ کا دن قیام پاکستان کیلئے ہمارے آبائو اجداد کی عظیم اور انتھک جدوجہد کو یاد کرنے کا دن ہے،

قراردادِ پاکستان سے بنیادی رہنما اصولوں کوسمجھنے کا سبق ملتا ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو ا س سال بھی یوم پاکستان پر کورونا وباء کاچیلنج درپیش ہے ،ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، آزمائش میں ہمیں بطور پاکستانی قوم قربانی، ایمان، اتحاد اور تنظیم کی اعلی اخلاقی اقدار کو اپنانا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان قائد اور اقبال کے مشن کے مطابق پاکستان کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، حکومت پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ مریم نوازجتھوں کے ہمراہ نیب میں پیش ہونے کی بجائے عام شہری کی طرح پیش ہوں ، کرپشن کی بارات کے ہمراہ نیب پیشی کی تیاریوں پر پوری قوم حیران ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کاتحفظ کرنے کے ذمہ دار ہیں اور اس میں کوئی کسراٹھانہیں رکھی جائے گی۔