کراچی(لاہور نامہ) ادا کارہ آمنہ الیاس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔سوشل میڈ یا پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے بتا یا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں اور ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ان تمام لوگوں سے گزارش کرتی ہوں کہ جو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجھ سے ملے یا میرے قریب رہے وہ بھی ٹیسٹ کروالیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس مہلک مرض ہے، اس سے بچنے کے لئے بہت زیادہ احتیاط کریں، مکمل طور پر ایس او پیز پر عمل کریں، ویکسین لگوائیں اور غیر ضروری گھومنے پھرنے سے گریز کریں۔