اسلام آباد (لاہور نامہ) سابق صدر آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ ضد ، جھوٹی انا، بغض، نفرت کی سوچ نے ملک اور قوم کو نقصان پہنچایا ہے، مضبوط، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کیلئے وفاق کی تمام اکائیوں سے انصاف کرنا ہوگا، 1973 کے آئین پر عمل کرنے سے ریاست مضبوط ہوگی۔
یوم پاکستان کے موقع پر اپنے بیان میں سابق صدر آصف علی زر دار ی نے کہاکہ آج کے دن ملک کی تعمیر، ترقی اور وطن پر جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ آج قائد اعظم کے فلسفے پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ،قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے ہمیں وطن پرستی کا نظریہ دیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کا جوھری پروگرام شہید بھٹو کی یاد دلاتا رہے گا ، پاکستان کی میزائیل ٹیکنالوجی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی یاد دلاتی ہے ۔آصف زرداری نے کہاکہ عوام کی مرضی کے ان پر حکومت مسلط کرنے کا نقصان ملک کو ہوا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مضبوط، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کیلئے وفاق کی تمام اکائیوں سے انصاف کرنا ہوگا، 1973 کے آئین پر عمل کرنے سے ریاست مضبوط ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ سماجی اور معاشی انصاف ریاست کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے ،آئین کی 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان اعتماد کی ضمانت ہے ۔