لاہور(لاہور نامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہر شعبے کو تباہ کر دیا ہے،عام لوگ ہوں یا سرکاری ملازم ہر طبقہ حکومتی پالیسیوں اور مہنگائی سے تنگ آکر احتجاج کر رہا ہے،سرکاری ملازم ہوں، کسان یا طلبہ پیپلز پارٹی سب کے ساتھ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کو فون کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے حسن مرتضی سے ملک کی مجموعی اور بالخصوص پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے حسن مرتضی کو پنجاب میں احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کا ساتھ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے عوام کی آواز بنے اس حکومت نے ہر شعبے کو تباہ کر دیا ہے،
عام لوگ ہوں یا سرکاری ملازم ہر طبقہ حکومتی پالیسیوں اور مہنگائی سے تنگ آکر احتجاج کر رہا ہے،سرکاری ملازم ہوں، کسان یا طلبہ پیپلز پارٹی سب کے ساتھ ہے۔