سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں حکومتی احکامات کے مطابق عمل درآمد، ایس پی اقبال ٹاؤن

لاہور (لاہور نامہ) لاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں حکومتی احکامات کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جارہاہے۔

حکومتی احکامات کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن میں مارکیٹس ۔پلازہ۔سکول و کالجز بند ہیں.

حکومتی احکامات
سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں حکومتی احکامات کے مطابق عمل درآمد، ایس پی اقبال ٹاؤن

سمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق کریم بلاک، گلشن اقبال کے مخصوص علاقوں میں لگایا گیا ہے.

سمارٹ لاک ڈاؤن راوی بلاک اقبال ٹاؤن کے مخصوص علاقوں میں لگایا گیا۔

سمارٹ لاک ڈاؤن ضلعی حکومت کی نشاندہی پر مخصوص مقامات پر لگایا گیا۔

سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز کے رہائشی افراد کو لاہورپولیس کے حفاظتی اقدمات بارے آگاہ کیا گیا ہے۔

سمارٹ لاک ڈاؤن علاقوں میں پولیس افسران و جوان بھی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کررہے ہیں۔

عوام سے گزارش ہے کہ کورونا ایس او پیز ماسک۔سینیٹائزر اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، اویس شفیق

کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے سماجی فاصلے۔ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال ضروری ہے۔

حکومتی نوٹیفیکیشن کی روشنی میں سمارٹ لاک ڈاؤن پابندی سے مثتنٰی افراد کو نقل و حرکت کی اجازت ہو گی۔ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق