شکست خوردہ اپوزیشن

نام نہاد پی ڈی ایم خودانتشار کا شکار ہو گئی ، شگفتہ سجاد

لاہور(لاہور نامہ) پاکستان تحریک انصاف سمن آباد ٹائون حلقہ این اے 126کی صدر شگفتہ سجادنے کہا ہے کہ ن لیگ میں دو گروپس ہیں جو کھل کرسامنے آچکے،

‘ حمزہ اورمریم کی لائنیں الگ الگ ہیں یہ بلیک میل کرکے اداروں سے ریلیف لیناچاہتے ہیں،پیپلزپارٹی روز اول سے استعفے نہ دینے کے قائل تھی،نام نہادپی ڈی ایم خودانتشار کاشکار ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے وطن عزیز کو خساروں، قرضوں اور معاشی بدحالی کے سوا کچھ نہیں دیا کہ ہر بچہ بچہ قرض میں جکڑا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ سے ہر پاکستانی پریشان ہے مگر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا سارا فوکس مہنگائی پر ہے .

اس سے پہلے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے بعد انشا اللہ اب مہنگائی کی صورتحال پر بہت درجہ قابو پا لیا ہے اور مزید بھی اس میں مثبت نتائج بہت جلد اور بروقت سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔