پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی بینظیر بھٹو کے ساتھ ہی دفن ہو گئی تھی، حناپرویز بٹ

لاہور(لاہور نامہ)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بینظیر بھٹو کے ساتھ ہی دفن ہو گئی تھی۔مسلم لیگ(ن) جب چاہے پنجاب میں حکومت بناسکتی ہے۔

لیکن کسی کی خواہش پر ہم پنجاب میں حکومت نہیں گرائیں گے۔پنجاب میں عمران خان کو بے عزت کرانے کےلئے عثمان بزدار ہی کافی ہیں۔اڑھائی سالوں سے عثمان بزدار انڈر ٹریننگ ہیں۔پنجاب میں بیروزگاری،مہنگائی اور لاقانونیت اپنے عروج پر ہے اور حکومتی ترجمانوں کو صرف پنجاب میں دودھ اور شہد کی نہریں بہتی نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ٹھنڈا پانی پی بھی لیا لیکن گیلانی پھر بھی سلیکٹڈ نظر آرہے ہیں۔میں اب حیران ہوں کہ کوئی ایک سیٹ کیلئے اس قدر بھی گر سکتا ہے۔ اب اس پارٹی پر اعتبار کرنا اپنے آپ کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہے۔

میں تو سمجھتی تھی پی پی پی کے کچھ اصول ہیں مگر آج پتا چلا وہ اصول ہیں “ہمیں بھی سلیکٹ کرو”شامل ہے۔پی ڈی ایم نے ووٹ دے کر یوسف رضاگیلانی کو سینیٹر بنایا۔پی ڈی ایم میں طے پایا تھا کہ اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ(ن) کا ہوگا پھر پیپلزپارٹی نے یہ دوغلے پن کا ثبوت کیوں دیا۔