اسلام آباد (لاہور نامہ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ضلع میرپور آزاد کشمیر کے امتحانی مراکز نمبر 153 ,153,159اور 917میں ملتوی شدہ امتحانات یکم اپریل سے شروع ہونگے ، جو 9 اپریل تک جاری رہیں گے۔
قبل ازیں میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے امتحانات ضلع میرپور کے اِن امتحانی مراکز میں یکم مارچ سے 13مارچ تک شیڈول کئے گئے تھے جو پورے علاقے میں کرونا وباء کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر ملتوی کئے گئے تھے۔
امتحانی اوقات کار اور امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔نظرثانی شدہ رول نمبر سلپس طلبہ کو ارسال کئے جارہے ہیں اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کئے جارہے ہیں۔
ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ شدہ رول نمبر سلپس بھی امتحانی مراکز میں قابل قبول ہونگی۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق امتحانی مراکز میں SoPsپر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے احکامات صار کردئیے گئے ہیں۔
امتحانی مراکز میں طلبہ اور امتحانی عملے کے لئے ماسک پہننے کو لازم قرار دیا گیا ہے۔