شہباز شریف

شہباز شریف کا پی ڈی ایم پر بات کرنے سے گریز ، جیل میں ہوں ،باہرکا علم نہیں

لاہور( لاہور نامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدرمحمد شہباز شریف نے پی ڈی ایم کے مستقبل پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے بھی لاعلمی کا اظہار کر دیا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ جیل میں ہوں، باہر کے حالات کا علم نہیں۔انہوں نے کہاکہ درخواست ضمانت میں تمام الزامات کا جواب دیا ہے، اگر خاندان یا بچوں کو فائدہ دینا ہوتا تو قوم کا پیسہ نہ بچاتا، بیٹوں کی شوگر ملوں کو ایک روپے کا فائدہ نہیں دیا،

میں تو نیب کے الزامات پر عدالتوں میں پیش ہو کر بتا رہا ہوں کرپشن نہیں کی۔شہباز شریف نے کہا کہ اگر ایک پائی کی بھی کرپشن کی ہوتو قصور وار ہوں، میٹرو بس اور اورنج لائن چل رہیں ہیں کوئی کرپشن نہیں کی، بی آر ٹی بنی ہے اس کا حال دیکھ لیں، کرپشن پھر کہاں ہوئی، بی آر ٹی میں یا اونج لائن ٹرین میں، باقی اللہ تعالیٰ بہتر کرے گا میں سرخرو ہوں گا۔