امریکا اور پاکستان کے تعلقات اہم موڑ میں داخل ہوچکے ہیں،پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے جو کوششیں کر رہا ہے انہیں آج دنیا سراہ رہی ہے، وزیر خارجہ کی میڈ یا گفتگو

اسلام آباد:امریکا اور پاکستان کے تعلقات اہم موڑ میں داخل ہوچکے ہیں،پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے جو کوششیں کر رہا ہے انہیں آج دنیا سراہ رہی ہے، وزیر خارجہ کی میڈ یا گفتگو اور عالمی سیکیورٹی صورتحال پر مستقبل کے لیے ایک مربوط لائحہ عمل مرتب کریں گے۔،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میونخ میں روس، جرمنی، کینیڈا اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوں گی جب کہ افغان صدر اشرف غنی بھی تشریف لا رہے ہیں اور ایک پینل ڈسکشن میں وہ افغانستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے اور میں پاکستان کا نقطہ نظر سب کے سامنے رکھوں گا،وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی کانگریس مین کا ایک بڑا وفد بھی میونخ آرہا ہے جس میں 9 سینیٹرز اور 10 ہاس آف ریپریزینٹیٹو شامل ہیں، ان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔