ڈرون کیمروں کے ذریعے ٹریفک مانیٹرنگ

اب موٹرویز پر ڈرون کیمروں کے ذریعے ٹریفک مانیٹرنگ کی جاسکے گی، فواد چوہدری

اسلام آباد (لاہور نامہ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہاہے کہ ڈرون سسٹم سے ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی مونیٹرگ میں آسانی ہوگی، کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی ناگزیر ہے،آئندہ سالوں میں ڈرون کی انڈسٹری 70 ملین کی ہوجائے گی،

اگلے سالوں میں زراعت کے شعبوں میں ڈرون ٹیکنالوجی لازمی ہوگی، اگر ہمیں تھانہ کلچر کو تبدیل کرنا ہے تو ٹیکنالوجی کو تھانے میں لانا ہوگا۔ بدھ کو ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت۔

اسلام آباد موٹر وے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،موٹرویز پر ڈرون کیمروں کے ذریعے ٹریفک مانیٹرنگ کی جاسکے گی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو پرکھنے میں بھی ڈرون کیمروں کی مدد لی جائے گی،ڈرون کیمروں کے ذریعے ٹول پلازوں پر رش کی صورتحال کو بھی مانیٹر کیا جائے گا،جرائم کی روک تھام میں ڈرون کا استعمال کیا جارہا ہے،حادثات کی وجوہات اور روک تھام بارے تفتیش وتحقیق میں مدد حاصل ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق باڈی وارن کیمروں کے ذریعے بہتر نتائج حاصل کئے جائیں گے،باڈی وارن کیمروں کے ذریعے براہ راست آفیسر اور مسافروں کی مانیٹرنگ کی جاسکے گی،گاڑیوں میں موجود ٹریکنگ ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا:پبلک سروس وہیکل انفارمیشن مینیجمینٹ سسٹم کے ذریعے حادثات کی روک تھام میں مدد حاصل ہو گی.

جدید سسٹم کے نفاذ سے نظام عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ موٹر وے پولیس کی کاوش پر انکو مبارک باد پیش کرتا ہوں، مراد سعید جیسے لوگ نئے پاکستان کی بنیاد کی امید ہے، ڈرون اور کیمروں کی موٹروے پر کاوش بہترین ہے۔

انہوں نے کہاکہ موٹر وے پولیس کا ریونیو بڑھے گا، حادثات میں کمی آئے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈرون سسٹم سے ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی مونیٹرگ میں آسانی ہوگی، ہمیں پولیس میں ٹیکنالوجی ونگ کریئٹ کرنے کی ضرورت ہے، لاہور اور کراچی موٹر وے پولیس کو موٹر وے کی ٹیکنالوجی کو قریب سے پڑھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ 2020 میں ڈرون کی انڈسٹری 20 سے 22 ملین کی ہے، آئندہ سالوں میں ڈرون کی انڈسٹری 70 ملین کی ہوجائے گی، 2005 میں ہمارے ڈفنس سیکٹر میں ٹیکنالوجی آچکی تھی۔فواد چوہدری نے کہاکہ اگلے سالوں میں زراعت کے شعبوں میں ڈرون ٹیکنالوجی لازمی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ ڈرون پولیسی کی آرڈیننس جاری ہورہا ہے، سویلین اور ہیلتھ سیکٹر میں بھی ہم ڈرون کو حیثیت دینا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہماری 15 کالز بھی ڈرون سے منسلک ہوجائے گی۔ فواد چوہدری نے کہاکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ امریکہ کی 43 ریاستوں نے اپنی مانیٹرنگ کو 70 فیصد ڈرونز پر منتقل کیا ہے، اگر ہمیں تھانہ کلچر کو تبدیل کرنا ہے تو ٹیکنالوجی کو تھانے میں لانا ہوگا۔وزیر مواصلات مراد سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں اشارے پر بھی ٹریفک وارڈن کو کھڑا ہونا پڑتا ہے.

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرون فوری پکڑے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ملتان سکھر موٹر وے انٹیلی جنس ٹرانسپورٹ سسٹم پر منتقل کر دیا،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرون فوری پکڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا موٹر وے پولیس کا ہم سفر ایپ بھی مفید ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں سڑکوں کے بننے کے حوالے سے بھی معلومات ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس این ایچ اے میں 117 ٹول پلازہ آتے ہیں،این ایچ اے میں ایک بھی ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس نہیں بڑھا، موٹر ویز کے کمرشل ایریاز کو بہتر استعمال کرنے سے پچاس ارب روپے کا ریونیو بڑھا ۔ مراد سعید نے کہاکہ اڑھائی سال میں 1654کلومیٹر سڑکوں پر کام شروع کیا ،سی پیک کے تحت سڑکوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ماضی میں قرض لے کر سڑکیں بنائی گئیں ،ہم نے سڑکوں کی تعمیر پر سرمایہ کاری کو ترجیح دی